خاتون رکن سندھ اسمبلی نے 40 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجنے پر حکومت کی درگت بنا دی

افغانستان بھیجی جانے والی گندم کسی کے باپ کا مال نہیں تھا بلکہ حکومت سندھ کی ملکیت تھا۔انکا کہنا تھا کہ اگر یہاں لوگ بھوک سے مر رہے تھے یہاں قحط تھا تو افغانستان میں کونسا سیلاب آیا تھا جو گندم اپنے باپ کا مال سمجھ کر افغانستان بھیج دی،خاتون رکن اسمبلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 19:27

خاتون رکن سندھ اسمبلی نے 40 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجنے پر حکومت کی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 ستمبر 2018ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی نے 40 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجنے پر حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق تھر کے صحرا کو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگر امدادی سرگرمیوں کا کہیں بھی آغاز نہ ہو سکا جبکہ پانی اور خوراک کی کمی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹسز لئے گئے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں۔

حکومت کی جانب سے تھرکو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگراس اعلان پر اقدامات کہیں بھی دکھائی نہیں دیتے، متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت کا بھی بدترین فقدان ہے مگر کوئی سننے والا نہیں۔پانی، خوراک اور چارے کی قلت کے باعث ہزاروں افراد اور لاکھوں مویشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں جب کہ ملک کے ایک حصے میں شدید قحط پڑا ہوا ہے ،ہر جانب سے اس معاملے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس پر آج سندھ اسمبلی میں ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نے وفاقی حکومت کی درگت بنا دی۔انہوں نے وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر تھرپارکر میں قحط پڑ رہا ہے تو افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم کا تحفہ کس خوشی میں دیا گیا ۔

یہ کسی کےباپ کا مال تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھیجی جانے والی گندم کسی کے باپ کا مال نہیں تھا بلکہ حکومت سندھ کی ملکیت تھا۔انکا کہنا تھا کہ اگر یہاں لوگ بھوک سے مر رہے تھے یہاں قحط تھا تو افغانستان میںکونسا سیلاب آیا تھا جو گندم اپنے باپ کا مال سمجھ کر افغانستان بھیج دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گاڑیاں اور بھینسیں نہیں بیچیں کیونکہ وہ پاکستان کا اثاثہ تھیں۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کے موقع پر 40 ہزار ٹن گندم کا تحفہ دیا گیا تھا۔