چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ریمارکس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

منگل 25 ستمبر 2018 20:33

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ریمارکس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ریمارکس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم موسیٰ خیل داخلہ کمیٹی کی عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے رپورٹ پر بحث کے لئے کھڑے ہوئے اور شعر سے تقریر کا آغاز کیا تو چیئرمین نے کہا کہ آپ بھی شاعر ہو گئے جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ فاضل سینیٹر بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔