اداکارہ نور اپنی 6 سالہ بیٹی فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

منگل 25 ستمبر 2018 20:46

اداکارہ نور اپنی 6 سالہ بیٹی فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ نور اپنی 6 سالہ بیٹی فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نور نے حال ہی میں اپنی بیٹی فاطمہ کی چھٹی سالگرہ منائی اور سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تاہم اداکارہ نور کو بیٹی کی سالگرہ کی تصاویرشیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ منانا صحیح نہیں ،ْ کچھ لوگوں نے کہا زندگی میں میانہ روی اختیار کریں، سالگرہ اتنی زوروشور سے منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو سادگی سے زندگی جینا سیکھائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کو بھی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :