شارجہ میں ہونے والی ٹی 10لیگ قانونی قرار

احسان مانی کا بیان پڑھا ہے ،ْ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کے حوالے کوئی باظابطہ اعتراض نہیں اٹھایا ،ْ ڈیو رچرڈسن

منگل 25 ستمبر 2018 20:57

شارجہ میں ہونے والی ٹی 10لیگ قانونی قرار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کو قانونی قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئی سی سی کا رکن ملک ہے اور کسی ممبر کو ایک سے زائد لیگ کرانے پر نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کو اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ہی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ اچھی ہے یا بری یہ فیصلہ امارات کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے، اگر وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں تو ہم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گے۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی طلب کی ہے۔ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے احسان مانی کا بیان پڑھا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کے حوالے کوئی باظابطہ اعتراض نہیں اٹھایا۔