ایشیا کپ: افغا نستان کے محمد شہزاد نے بھارتی بائولرز کو دھو ڈالا

گیندوں پر سنچری بنا ڈالی ، اننگز میں 6 چھے اور 9چوکے بھی شامل

منگل 25 ستمبر 2018 21:04

ایشیا کپ: افغا نستان کے محمد شہزاد نے بھارتی بائولرز کو دھو ڈالا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) ایشیائ کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے میچ میں افغان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی بائولرز کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں۔افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا تو اوپنرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 65 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر جاوید احمدی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی بائولرزکی ایک نہ چلنے دی اور ایسی دھلائی کہ مداحوں کو خوش کر دیا۔محمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 گیندوں پر سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 6 چھکے اور 9 چوکے بھی مارے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر چکی ہے جبکہ بھارت فائنل میں پہنچ چکی ہے۔۔