Live Updates

صوبائی وزیر قانون کا دھمیال قبرستان کا دورہ ، جنازہ گاہ ، کار پارکنگ کا معائنہ

جدید قبرستان کی تعمیر سے ، راولپنڈی کینٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہوگی ، بشارت راجہ

منگل 25 ستمبر 2018 21:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے رکھ دھمیال قبرستان راولپنڈی کا دورہ کیا انہوں نے قبرستان میں جنازہ گاہ اور کار پارکنگ کا معائنہ کیا- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے راولپنڈی کے عوام کے لئے تقریبا 2 ہزار کنال رقبے پر محیط قبرستان جس پر 1997ء میں کام شروع ہوا اور بعد میں 2009ء میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کو منتقل کر دیا گیا لیکن اب تک اس میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کام نہیں ہوسکا- محمد بشارت راجہ نے کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان کو شہر خاموشاں اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لئے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں تاکہ قبرستان میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے - انہوں نے کہا کہ جدید قبرستان کی تعمیر سے راولپنڈی ، راولپنڈی کینٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہوگی - محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے قائد عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے رات دن کوشاں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات