Live Updates

صدر مملکت عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی کا استعفیٰ منظور کرلیا

راجہ جلال حسین کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر تعینات کر دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 21:12

صدر مملکت عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی کا استعفیٰ منظور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے راجہ جلال حسین کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر تعینات کر دیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صدر مملکت عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی کا استعفیٰ منظور کر لیا جبکہ راجہ جلال حسین کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر تعینات کر دیا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے سابق گورنر کے استعفے اور نئے گورنر کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن جاری کئے۔ واضح رہے کہ راجہ جلال حسین تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر بھی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات