قانون سب کے لئے برابر ، قانون کی نظر میں وزیراعظم ، وزیر اور ایک عام شہری برابر ہیں،شہریار آفریدی

منگل 25 ستمبر 2018 21:17

قانون سب کے لئے برابر ، قانون کی نظر میں وزیراعظم ، وزیر اور ایک عام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر مملکت بر ائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے قانون کی نظر میں وزیراعظم ، وزیر اور ایک عام شہری برابر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر حامل خان بزنجو کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کیا ،جنہوں نے حفیظ بزدار بلوچ جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور انکے کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج اور ا ن کے خاندان کے اراکین پر تشدد کے واقعہ کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی اس پر وزیر مملکت داخلہ نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی نظر میںسب برابر ہیں اور اس کا اطلاق سب پر یکساں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میںپیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ حاصل ہو چکی ہے اس معاملے میں جو رپورٹ آئی ہے اس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا اس مسئلے میں کوئی تعلق نہیں انہوں نے اس حلقے سے الیکشن لڑا اور 26 ہزار ووٹ حاصل کیے ان کے مد مقابل نے 400 کے قریب ووٹ لئے انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان میں تین آنے والے واقعہ میں ملوث 5 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر در ج کر کے 2 کو گرفتار کر لیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہیں کسی کو کوئی لائسنس نہیں ملے گا اور نہ ہی کوئی اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا سکے گا۔