معدنیات سے متعلق امور پر فیصلے صوبوں اور سینیٹ کے بغیر نہ کئے جائیں،سینیٹر حاصل بزنجو

منگل 25 ستمبر 2018 21:49

معدنیات سے متعلق امور پر فیصلے صوبوں اور سینیٹ کے بغیر نہ کئے جائیں،سینیٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ معدنیات سے متعلق امور پر فیصلے صوبوں اور سینیٹ کے بغیر نہ کئے جائیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر حاصل بزنجو نے عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زرعی مقاصد کے لئے پانی کا مسئلہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی معدنیات بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ 18 ویں ترمیم سے قبل بھی معدنیات صوبے کا حق تھیں، ترمیم کے بعد آئل اینڈ گیس میں صوبے 50 فیصد کے حصے دار ہیں۔ سینڈک کو ری ٹینڈر نہیں کیا گیا اور چینیوں کو دے دیا گیا۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے معدنیات سے متعلق اجلاس کیوں بلا رہی ہے۔ کیا معدنیات کا معاملہ صوبائی حکومت سے لے لیا جائے گا، کوئی بھی معاملہ کرنے سے قبل سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔ سینڈک اور ریکوڈک میں پہلے ہی اربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔