Live Updates

پشاور سے اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والوں کے لئے موٹر وے سے اترنے کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی آسان کی جائے،سینیٹر جان کینتھ ولیمز

منگل 25 ستمبر 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی اے کے سینیٹر جان کینتھ ولیمز نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والوں کے لئے موٹر وے سے اترنے کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی آسان کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر کینتھ ولیمز نے کہا کہ پشاور سے اسلام آباد ایئر پورٹ جانے کے لئے موٹر وے سے چھ کلو میٹر کا یو ٹرن لے کر ایئر پورٹ کی طرف مڑنا پڑتا ہے۔ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات