عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے،اعجاز چودھری

منگل ستمبر 21:51

عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے،اعجاز چودھری
لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنے ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ہے جس کی تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کریںگے اور پاکستانی عوام کو ان کی منزلوں تک پہنچائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کریگا، پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے ،ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کیلئے خوش نصیبی ہے، ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی ، پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہو گی اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے، عمران خان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔