حضرو پولیس نے تیسری موٹر سائیکل گینگ پکڑ لی 410000کے 6 موٹر سائیکل برآمد

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) حضرو پولیس نے پندرہ روز کے دوران تیسری موٹر سائیکل گینگ پکڑ لی 410000کے 6موٹر سائیکل برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی حدود میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں جس پر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ حضرو محمد جاوید کو ملزمان گرفتار کرنے سخت کے احکامات جاری کیئے جس پر پولیس چوکی سٹی کو خصوصی احکامات جاری کیئے گئے جنہوں نے دو ملزمان کو گرفتار کیا پولیس نے پندرہ روز کے دوران تیسری موٹر سائیکل گینگ پکڑی ڈی ایس پی سرکل حضرو حیدر حسین نے ایس ایچ او تھانہ حضرو محمد جاوید ،اے ایس آئی محمد شکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وقاصہ گینگ جو حضرو شہر اور گردو نواح سے موٹر سائیکل چوری کر کے فروخت کر دیتے تھے اس گینگ میں وقاص اور مہتاب شامل تھے انہوں نے 6عدد موٹر سائیکل جن میں ہنڈا ڈیلکس ،زیمکو ،ہیرو شامل تھے اور انکی مالیت 410000بنتی ہے برآمد کر لیئے جبکہ ملزمان سے دو عدد پسٹل اور رائوند برآمد کیئے دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ عموما رات کی تاریکی میں کھڑے گلیوں میں موٹر سائیکل کے لاک توڑ کر چوری کر لیتے تھے ملزمان نے تربیلہ روڈ شنواری ہوٹل ،نادرا آفس اور ہٹیاں سے بھی موٹر سائیکل چوری کیئے ہیں پولیس نے ان سے چوری کے چھ موٹر سائیکل برآمد کر لیئے ہیں ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او حضرو اور انکی ٹیم نے پندرہ دنوں کے دوران تیسری موٹر سائیکل گینگ پکڑی ہے موٹر سائیکل گینگ کی گرفتاری سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی نیز پولیس نے زمرد خان ساکن حمید سے بھی 1200گرام چرس پکڑکر ملزم کو گرفتار کر لیا تیسری موٹر سائیکل گینگ پکڑنے پر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :