پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ کل سے شروع ہوگا

منگل 25 ستمبر 2018 22:12

پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ کل سے شروع ہوگا
لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایس اے چوتھا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ کل 26 ستمبر بروز بدھ کو شروع ہوگا۔ گزشتہ روز تیسرا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوا جس میں چار میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم، نائب صدر طارق فاروق رانا، محمد عمران، عاصم امین، محمد شعیب، محمد شاہد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، گزشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائنگ میچوں میں پہلے میچ میں واپڈا کے شیخ ثاقب نے کے پی کے عباس شوکت کو 11/9, 11/2, 12/10 سے ، دوسرے میچ میں کے پی کے حارث اقبال نے پنجاب کے معین رئوف کو 11/8, 11/2, 11/2 سے ، تیسرے میچ میں کے پی کے آصف خان خلیل نے آرمی کے سلمان زیب کو 14/12, 11/5, 11/6 سے جبکہ آخری میچ میں ایس این جی پی ایل کے عبدالقادر نے کے پی کے کے ذیشان گل کو 6/11, 13/11, 11/5, 5/11, 11/4 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :