یو این ایچ سی آر کا نینسن ایوارڈ جنوبی سوڈان کے ڈاکٹر ایوان اٹار ادہا کے نام

ڈاکٹر ادہا نے جنوبی سوڈان کے قصبے بٴْنج میں مابان کے نام سے اسپتال قائم کیا ایک ہفتے کے دوران 60 آپریشن کرتے ہیں اقوام متحدہ کے سب سے پہلے ہائی کمشنر برائے ریفیوجی ’فریڈ تجوف نینسن‘ کے نام پر ہر سال پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے شخص کو ’نینسن ریفیوجی ایوارڈ‘ دیا جاتا ہے

منگل 25 ستمبر 2018 22:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے ( یو این ایچ سی آر) کا نینسن ایوارڈ جنوبی سوڈان کے ڈاکٹر ایوان اٹار ادہا نے حاصل کر لیا۔اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی ایجنسی ( یو این ایچ سی آر) ہر سال مہاجرین اور بے گھر افراد کے لیے کام کرنے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازتی ہے جسے نینسن ریفیوجی ایوارڈ کہا جاتا ہے۔

رواں سال یہ ایوارڈ سوڈان میں پناہ گزینوں کو کم وسائل میں صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹر ایوان اٹار ادہا (Evan Atar Adaha) کو دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ادہا نے جنوبی سوڈان کے قصبے بٴْنج میں مابان کے نام سے اسپتال قائم کیا ہے جہاں وہ ایک ہفتے کے دوران 60 آپریشن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مطابق ڈاکٹر ادہا کا ’مابان اسپتال‘ گزشتہ 20 سال سے پسماندہ قصبے بٴْنج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

بیس سال کے دوران یہاں 1 لاکھ 50 ہزار پناہ گزینوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس اسپتال میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچائی گئیں۔ یہ اسپتال سوڈان کی ریاست بلٴْونیل میں بے گھر ہونے والے افراد کی آخری امید ہے۔ایوارڈ کے لیے اس سال چار نام فائنل کیے گئے تھے جن میں سے قرعہ فال ڈاکٹر ایوان اٹار ادہا کے نام نکلا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے مابان اسپتال اور اس کے سرپرست ڈاکٹر ادہا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ادہا کو انسانیت کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سب سے پہلے ہائی کمشنر برائے ریفیوجی ’فریڈ تجوف نینسن‘ کے نام پر ہر سال پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے شخص کو ’نینسن ریفیوجی ایوارڈ‘ دیا جاتا ہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے نینسن انسانیت کے لیے کام کرنے کے لیے شہرت رکھتے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :