افغان کرکٹر راشد خان جعلسازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے

راشد خان کے والد کا تعلق افغانستان جبکہ والدہ کا تعلق پاکستان سے ہے، چوہدری نثار کے دور میں افغان کرکٹر کے والد کا پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی منگل 25 ستمبر 2018 21:39

افغان کرکٹر راشد خان جعلسازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) افغان کرکٹر راشد خان جعلسازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے، راشد خان کے والد کا تعلق افغانستان جبکہ والدہ کا تعلق پاکستان سے ہے، چوہدری نثار کے دور میں افغان کرکٹر کے والد کا پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر راشد خان کی بڑی جعلسازی پکڑی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راشد خان کا تعلق ناصرف افغانستان بلکہ پاکستان سے بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نادرا حکام نے بتایا ہے کہ راشد خان کے والد کا تعلق افغانستان جبکہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ راشد خان کا خاندان پاکستان میں جعلسازی کے ذریعے مقیم تھا۔ راشد خان کے والد نے جعلسازی سے پاکستان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ راشد خان نے بھی جعلسازی کے ذریعے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ نادرا حکام کے مطابق چوہدری نثار کے دور میں جبکہ افغان شہریوں کیخلاف سختی کا آغاز کیا گیا تو راشد خان کے والد کیخلاف بھی کاروائی کی گئی تھی۔ چوہدری ںثار کے حکم پر جہاں دیگر کئی غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے، وہیں راشد خان کے والد کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اسی باعث راشد خان کے خاندان کو افغانستان واپس لوٹنا پڑا تھا۔ جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ راشد خان کا خاندان اب بھی پاکستان میں ناصرف مقیم ہے، بلکہ یہاں کروڑوں روپے کے کاروبار بھی کر رہا ہے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ راشد خان کو بین الاقوامی کرکٹ میں متعارف کروانے کا کریڈٹ بھی پاکستان کے عظیم سابق کرکٹ انضمام الحق کے سر ہے۔ اپنے دور کوچنگ میں یہ انضمام الحق ہی تھے جنہوں نے راشد خان کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔