ملک کے 22کروڑعوام بھارت کو مزہ چکھانے کیلئے متحد اور حکومت کے ساتھ ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان کی فوج کا شمار ٹاپ کلاس دنیا کی فوجوں میں ہوتا ہے بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسکا بھرپور جواب دینگے ،ثروت اعجاز قادری

منگل 25 ستمبر 2018 22:38

ملک کے 22کروڑعوام بھارت کو مزہ چکھانے کیلئے متحد اور حکومت کے ساتھ ہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں ،ملک کی سلامتی اور بھارت کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،بھارت سیکولرازم نہیں اسلام دشمن ملک ہے جہاں مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو قتل اور مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں تنظیمی صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ملک کے 22کروڑعوام بھارت کو مزہ چکھانے کیلئے متحد اور حکومت کے ساتھ ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں دفاع پاکستان ریلی ،سمینار ،کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا ،پاکستان کی فوج کا شمار ٹاپ کلاس دنیا کی فوجوں میں ہوتا ہے ،بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسکا بھرپور جواب دینگے ،بھارت کو 65میں جو مزہ چکھایا تھا وہ اسے یاد رکھے کہیں ایسا نہیں ہوبھارت میں اب اپاہیج پیدا ہونا شروع ہوجائیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو پاک فوج کو رضا کار دینے کو تیار ہیں ،PSTکا ایک ایک کارکن ملک کی سلامتی وبقاء اور تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتا ہے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں مر سکتے ہیں مگر ملک پر کوئی آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ کی اجلاس میں تنظیمی کام کو تیز اور بھارت کی ملک دشمن سازشوں اور پالیسیوں سے عوام کو آگاہی اور پاکستان سے محبت کو فروغ دینے کیلئے پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن پسند پالیسیوں کو کمزوری سے تعبیر نہیں کرئے دنیا میں امن چاہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے بڑی قیمت ادا کی ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ،دہشتگردوں کو پالنے اور آکسیجن دینے والوں نے ہی دنیا کو خطرات مین ڈال دیا ہے ،امریکا کی اسلامی ممالک کے وسائل پر قبضے کی پالیسیاں اب عیاں ہونا شروع ہوچکی ہیں ،اگر بھارت جنگ کا خواہ ہے تو پاکستان بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل صلاحیت رکھتا ہے جب بھی دفاع وطن کیلئے پاک فوج نے پکاراپاکستان کا بچہ بچہ ملک کی نظریاتی ودفاعی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگا۔