حق کی اوازکو بلند کرنا پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہوتی ہے مصطفی کمال

حق کی راہ پر چلنے والوں کو حالات کے جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام ضمنی انتخابات میں گھروں سے بھر پور تعداد میں نکل کر پولنگ بوتھ آئیں ،چیئرمین پی ایس پی

منگل 25 ستمبر 2018 22:42

حق کی اوازکو بلند کرنا پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہوتی ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ حق کی آوازکو بلند کرنا پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہو تی ہے، حق کی راہ پر چلنے والوں کو حالات کے جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے قر بانیاں دینی پڑتی ہیں اس راہ پر چلنے والوں کو انگنت آزمائشوں، مشکلات اور امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو حق کی راہ میں آنے والے ہر امتحانات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کر تا ہیوہی کامیابی پاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گلشن اقبال کے مرکزی الیکشن آفس میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ایثار، قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا یہ سبق دیتا ہے کہ دنیاوی ہار و فتح کا معیار درحقیقت ہار و فتح کے اصل مفہوم کی تشریح نہیں ہی. کربلا میں ابدی فتح انکو ملی جنکے سر نیزوں پہ تھی.یزید جیت کر بھی ہار گیا اور حسین رضی اللہ تعالی عنہ ہار کر بھی جیت گئے اورامام حسینؓ کی قربانی حق کی آواز بلند کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے اور امن کے پیغام کو پرچار کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں تاکہ ملک میں محبت کی فضاء قائم ہوسکیں انہوں نے زمہ داروں و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک کا پیغام زیادہ سے زیادہ تعداد میں گلی گلی، گھر گھر پہنچائیں اورعوام سے اپیل کریں کہ وہ 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں گھروں سے بھر پور تعداد میں نکل کر پولنگ بوتھ آئیں اور ڈولفن پر بڑی تعداد میں مہر لگا کر پی ایس پی کے امیدوار آصف حسنین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔