مسلسل مایوس کن کارگردگی، سرفراز احمد کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے چھٹی کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 25 ستمبر 2018 22:16

مسلسل مایوس کن کارگردگی، سرفراز احمد کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے چھٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) مسلسل مایوس کن کارگردگی، سرفراز احمد کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے چھٹی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مسلسل مایوس کن کارگردگی کے باعث شدید تنقید اور دباو کی زد میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلسل مایوس کن کارگردگی کے باعث سرفراز احمد کو آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سرفراز احمد گزشتہ 15 ماہ کے دوران مسلسل مایوس کن کارگردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایک روزہ میچز میں سرفراز احمد نے گزشتہ 15 ماہ کے دورانا صرف ایک نصف سینچری اسکور کی ہے۔ جبکہ ان کی کل بیٹنگ ایوریج صرف 12 کے قریب ہے۔ ٹیسٹ میچز میں بھی سرفراز احمد کپتانی سنبھالنے کے بعد سے محض ایک ہی نصف سینچری اسکور کر پائے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بحیثیت کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کیخلاف متحدہ عرب امارات میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان متحدہ عرب امارات میں کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دوچار ہوا تھا۔ بطور کپتان سرفراز احمد صرف آئرلینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ پر مبنی سیریز جیتنے میں کامیاب رہے۔ اسی باعث اب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے رضوان احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جبکہ ٹیم کی کپتانی کیلئے شعیب ملک مضبوط امیدوار ہیں۔