Live Updates

شاہ محمود کی امریکی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق

امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوسری ملاقات 2اکتوبر کو ہو گی ،وزیرخارجہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:48

شاہ محمود کی امریکی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے وزیرِ خارجہ سے بات چیت میں وزیرِاعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ازسر نو آغاز چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کے بارے میں مائیک پومپیو نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دو تاریخ کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات