Live Updates

پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے، ان پرایک بلوچ حکومت کررہا ہے،نبیل گبول

آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جو لوگ تحریک انصاف کو سر پر بیٹھا کر لائے وہ خود اس کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 22:48

پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے، ان پرایک بلوچ حکومت کررہا ہے،نبیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے کیونکہ ایک بلوچ پنجاب پر حکومت کررہاہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیبل گبول نے کہاہے کہ قوم کو خوفزدہ کردیا گیا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن معیشت کوتباہ کرکے گئی ہے اور خزانہ خالی ہے لیکن حکومت ہم کو کیوں ڈراتی ہی ہم کوئی حکومت میں تو نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے کیونکہ ایک بلوچ پنجاب پر حکومت کررہاہے، میں نے عثمان بزدار کوفون کیاہے اور کہاہے کہ’’ بہت اچھا ہوا کہ تم پنجاب پر حکومت کررہے ہو اور یہ پنجابیوں پر اللہ کی مارہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ عوام خود بھوکی مررہی ہے اور وہ آپ کو کہاں سے پیسہ لاکر دے انہوں نے کہا کہ عوام کسی کی نہیں ہوتی ،آنیوالے دنوں میں اتنی مہنگائی آئیگی کہ یہ لوگ جو تحریک انصاف کو سرپر بٹھا کر حکومت میں لیکر آئے ہیں ، خود اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات