Live Updates

حکومت کو کہا جارہاہے بچے کو نو ماہ کی بجائے تین ماہ میں پیدا کرکے دکھا دیں،فیصل واڈا

پاکستان کا مسئلہ یہ ہے ہم اس کو ڈاکوئوں سے چھڑوا کر مالکوں کے پاس لیکر گئے ہیں جو پاکستان کے عوام ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 22:50

حکومت کو کہا جارہاہے  بچے کو نو ماہ کی بجائے تین ماہ میں پیدا کرکے دکھا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو کہا جارہاہے کہ بچے کو نو ماہ کی بجائے تین ماہ میں پیدا کرکے دکھا دیں،پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کو ڈاکوئوں سے چھڑوا کر مالکوں کے پاس لیکر گئے ہیں جو پاکستان کے عوام ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ہم سے کہا جارہاہے کہ بچے کونو ماہ کی بجائے تین ماہ میں پیدا کرکے دکھا دیں ، ایسا نہیں ہو سکتا پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کوڈاکوں سے چھڑوا کر مالکوں کے پاس لیکر گئے، اب مالکوں کو اپنی ملکیت کو سنبھالنے کیلئے کچھ مسائل تو دیکھنا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان تھا جواللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں ختم کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے انڈیا کے ساتھ نوازشریف کی طرح پرسنل تعلقات نہیں ہیں ،ہم ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ انڈیا میں چھ ماہ بعد الیکشن ہونیوالے ہیں اس لئے الیکشن کے موقع پر انڈیا میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارا جارہاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات