روس اور پاکستان کے درمیان 10 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ طے کرنے کی تیاریاں مکمل

روس اور پاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یو پر دستخط کل ہونگے، پاک روس 10 ارب ڈالر کے منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ماسکو میں ہوگی

muhammad ali محمد علی منگل ستمبر 22:58

روس اور پاکستان کے درمیان 10 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ طے کرنے کی تیاریاں ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) روس اور پاکستان کے درمیان 10 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ طے کرنے کی تیاریاں مکمل، روس اور پاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یو پر دستخط کل ہونگے، پاک روس 10 ارب ڈالر کے منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ماسکو میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق دہائیوں تک دور رہنے والے پاکستان اور روس کے درمیان اب تیزی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

دونوں ممالک کی قیادت آپسی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تاریخی معاہدہ طے کرنے کیلئے تیار ہے۔ روس اور پاکستان کے درمیان 10 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ طے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ روس اور پاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یو پر دستخط کل ہونگے۔ پاک روس 10 ارب ڈالر کے منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کی تقریب روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے متعلق معاملات 2 سال سے طے کیے جا رہے تھے۔ اب تمام معاملات طے ہونے کے بعد منصوبے کا باقاعدہ معاہدہ کل ماسکو میں کیا جائے گا۔ پٹرولیم ڈویژن کے حکام ایم او یو پر دستخط کیلیے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ایم او یو کے بعد روسی کمپنی گیزپرام اورپاکستان کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز کے مابین معاہدہ ہوگا۔ روسی کمپنی بلٹ،اون، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گی۔

منصوبے کے تحت روس سمندر کے راستے پاکستان کو گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گا۔ سمندر کے راستے گیس فراہمی کا منصوبہ 3سے 4سال میں مکمل ہوگا۔ پاکستان روس سے یومیہ50کروڑ سے 1ارب مکعب فٹ تک گیس خریدے گا۔ پاک روس معاہدے کے بعد منصوبے کی فزیبلٹی پر کام شروع ہو جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستان میں گیس کی قلت کا جلد سے جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ جبکہ پاکستان کو سستی گیس بھی میسر آئے گی۔