Live Updates

ریچارج پاکستان نامی تاریخی منصوبہ منظور کرلیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے سیلابی پانی کو استعمال میں لانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ’ریچارج پاکستان‘ کے نام سے منصوبے کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 23:06

ریچارج پاکستان نامی تاریخی منصوبہ منظور کرلیا گیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان نے سیلابی پانی کو استعمال میں لانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ’ریچارج پاکستان‘ کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔

تاہم 7 ستمبر کو اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔تاہم نئی حکومت پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اہم اجلاس بھی ہوئے ہیں ۔ایسا ہی ایک اجلاس آج ہوا ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم، سیکرٹری خضر حیات خان اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔ مشیر ملک امین اسلم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور اس ضمن میں وزارت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے علاوہ توانائی کی پیداوار کے لیے نئے طریقے اپنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں 50 فلڈ وارننگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔اسی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سیلابی پانی کو استعمال میں لانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ’ریچارج پاکستان‘ کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات