آئس سکیٹنگ کرنے والا دنیا کا پہلا کتا
امین اکبر منگل 25 ستمبر 2018 23:23
ایک 5 سالہ لیبراڈور کتا بینی موت کے منہ سے بچنے کے بعد اپنے روز و شب آئس سکیٹنگ رنک پر گزارتا ہے۔ بینی اپنی مالکن سابق کوچ 56 سالہ شیرل ڈیل سانگرو کے ساتھ ایک سال سے آئس سکیٹنگ کر رہا ہےبینی اپنی مالکن سے کافی متاثر ہے۔ شیرل نے نے بینی کو جانوروں کی ایک پناہ گاہ میں موت کے منہ میں جانے سے بچایا تھا۔ اس پناہ گاہ میں بینی کے اپنائے نہ جانے پر اسے ادویات سے پرسکون موت دی جانی تھی لیکن شیرل اسے اپنے ساتھ لے آئی۔
لاس ویگاس آئس سنٹر میں شیرل شروع میں تو بینی کو پندرہ دن میں ایک بار آئس سکیٹنگ کراتی۔ شیرل نے بینی کو آئس سکیٹنگ کے کئی کرتب سکھائے۔ شیرل نے بینی کے کتوں کے خصوصی جوتوں کے مطابق ہی آئس بوٹ بھی بنوا کر دئیے۔ بینی یہ جوتے اپنے اگلے دونوں پاؤں میں پہنتا ہے جبکہ پچھلے دونوں پاؤں اسے زمین پر پھسلنے سے بچاتے ہیں۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر بینی کی آئس سکیتنگ کی ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہیں۔
لاس ویگاس، نیواڈا، امریکا سے تعلق رکھنے والی شیرل ،بینی کو اپنانے کے پہلے دن سے کافی حیران ہین کہ کسی نے اتنے پیارے کتے کو کیوں نہیں اپنایا۔ شیرل نے بتایا کہ بینی دنیا کا خوش باش ترین کتا ہے، جسے سکیٹنگ سے محبت ہے اور یہ اس میں روز بروز بہتر سے بہتر ہورہا ہے۔ شیرل 4 سال کی عمر سے سکیٹنگ کر رہی ہے لیکن اس نے بعد میں کوچنگ کے شعبے کواپنایا۔ 20 سال کوچنگ کے بعد شیرل نے اپنے شوہر 68 سالہ فلوری اور بیٹی 35 سالہ بریٹنی کے ایک ریسٹورنٹ کھول لیا۔
پچھلے سال ایک سرجری کے بعد فلوری کو لاس ویگاس آئس سنٹر کے نزدیک ایک کلینک میں سائیکو سیشن لینے پڑے تو شیرل نے پھر سے سکیٹنگ شروع کر دی۔ اس کے فوراً بعد اس شیرل نے بینی کو بھی رنک میں اتار دیا۔ جلد ہی شیرل کو اندازہ ہوا کہ بینی قدرتی طور پر آئس سکیٹنگ کر سکتا ہے۔شیرل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو 17 ماہ کی عمر میں ہی آئس سکیٹنگ سکھانا شروع کردی تھی۔ شیرل کا ارادہ ہے کہ بینی کو مزید کرتب سکھائے گی تاکہ وہ ویگاس گولڈن نائٹس این ایچ ایل ٹیم کے لیے اپنے کرتب دکھا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.