ماہر نفسیات نے اپنے مریضوں کو تابوت میں بند کرکے زندہ دفن کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 ستمبر 2018 23:23

ماہر نفسیات نے  اپنے مریضوں کو تابوت میں بند کرکے زندہ دفن کر دیا

ایک ماہر نفسیات نے اپنے  مریضوں کو علاج کے لیے  زندہ دفن کر دیا ۔ ماہر نفسیات چاہتا تھا کہ اس کے مریض خود کو ”زندہ “  محسوس کریں۔
آندرے زہیلورٹرو نے نفسیاتی علاج کے دوران اپنے مریضوں کو تابوت میں بند کیا اور زندہ ہی دفن کر دیا۔ آندرے کا یہ غیر معمولی طریقہ علاج اس وقت سامنےآیا جب   شمالی یوکرین میں دارالحکومت کیف کے نزدیک جنگل میں دیہاتیوں  کو 12 خالی تابوت ملے۔

دیہاتیوں کو وہاں 12 خالی قبریں بھی ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس کی تفتیش انہیں آندرے  تک لے گئی، جس نے اعتراف کیا کہ  اس یہ تابوت اپنے نفسیاتی علاج کے طریقہ میں استعمال کیے تھے۔
آندرے کے مطابق اس نے اپنے 12 مریضوں کو جنگل میں 2 گھنٹے کے لیے دفنایا تھا۔ آندرے نے اس طریقہ علاج کی ویڈیو بھی بنائی، جسے اس نے اپنی تشہیر کے لیے آن لائن بھی پوسٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو کلپ میں ایک تازہ کھدی قبر میں تابوت رکھتے اور ایک سفید شرٹ میں ملبوس نوجوان کو اس میں لیٹتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں تابوت کے ساتھ ایک پائپ کو بھی منسلک دکھایا گیا ہے تاکہ مریض سانس لے سکیں۔
آندرے کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج کو اس نے کچھ سال پہلے تخلیق کیا تھا اور یہ طریقہ سب سے پہلے اس  پر ہی آزمایا گیا تھا۔ اس سے مریضوں کو احساس ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔


آندرے کے ایک مریض، جسے دفنایا  گیا تھا ، نے بتایا کہ تابوت سے باہر نکلنے پر اس نے خود کو بالکل نئی شخصیت محسوس کیا، جو کافی عجیب تھا۔
پولیس کی تفتیش میں پتا چلا کہ آندرے نے کوئی جرم نہیں کیا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس علاج کے لیے مریض رضامند تھے۔ اس میں کوئی شخص زخمی  بھی نہیں ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔
انٹرنیٹ صارفین نے اس خطرناک طریقہ علاج پر کافی تنقید کی ہے۔

ماہر نفسیات نے  اپنے مریضوں کو تابوت میں بند کرکے زندہ دفن کر دیا

متعلقہ عنوان :