شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپو ر کے طلبہ و طالبات کی جانب سے انٹرنیشنل پیس ڈے کی مناسبت سے -’امن ریلی‘ کا انعقاد

منگل 25 ستمبر 2018 23:36

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپو ر کے ادارہ بین ا لاقوامی تعلقات کے طلبہ و طالبات کیجانب سے انٹرنیشنل پیس ڈے کی مناسبت سے -’امن ریلی‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی سربراہی ادارہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد کھڑو نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی ادارہ بین الاقوامی تعلقات سے لیکر یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے ریلی سے خطاب کیا اور ادارہ کی اسی کاوش کو سراہا ۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر اور ڈائریکٹر کی جانب سے امن کی علامت کے طورپر کبوتروں کو آزاد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :