اللہ کی رضا کیلئے نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ نے استقامت سے قربانیاں پیش کیں،چودھری محمدجمیل

منگل 25 ستمبر 2018 23:45

گوجرانوالہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن سکولز رجسٹرڈ چودھری محمدجمیل نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا اوردین حق کی بقاء کیلئے نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ نے صبر، شکر اور استقامت سے قربانیاں پیش کیں، محرم الحرام میں امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کی قربانی یہ ازل تک پیغام دیتی ہے کہ باطل کی کبھی بیعت قبول نہ کی جائے چاہے آپ کو جان و مال کا خطرہ لاحق ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ہائی سکول میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری صلاح الدین جمیل اور چوہدری علائو الدین جمیل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :