ْرہزنی و ڈکیتی کی بیسیوں وار داتوں میں مطلوب جمشید عرف بلی ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار

منگل 25 ستمبر 2018 23:45

گوجرانوالہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سی آئی اے پولیس نے رہزنی و ڈکیتی کی بیسیوں وار داتوں میں ملوث و مطلوب جمشید عرف بلی ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش چار لاکھ روپے نقدی،تین پسٹل اور آٹھ موبائل فونز برآمد کر لیے ، ملزمان میںجمشید عرف بلی انصاری سکنہ دھلے ، قاسم عرف ہنری گجر سکنہ دھلے، زمان ملک سکنہ فیصل آباد، بلال جٹ سکنہ لدھیولہ وڑائچ اور سلمان عرف یونس سکنہ گرجاکھ شامل ہیں ،دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رہزنی کی بیسیوں وارداتیں پیپلز کالونی ، کنگنی والہ اور جی ٹی روڈ بائپاس کے گردو نواح میں کی ہیں ،ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر دو گروہوں میں تقسیم ہو جاتے ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔