ڈیرہ مرادجمالی میں سنگ دل خاتون نومولود بچے کو جنم دینے کے بعد سول ہسپتال کے قریب پھینک کرفرار

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

کوئٹہ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں سنگ دل خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود بچے کو جنم دینے کے بعد سول ہسپتال کے قریب پھینک کرفرار ہوگئی ہسپتال عملے نے مردہ بچے کو اٹھاکر مردہ خانے میں رکھنے کے بعد تدفین کردیا بچے کے آدھے جسم کو آوارہ کتوں نے نوچ لیا تھا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں سنگدل ماں نے اپنے گناہ کو چھپانے کے لئے اپنے نومولود بچے کو جنم دینے کے بعد ہسپتال کے پانی کی ٹینکی کے قریب پھینک کرفرار ہوگئی جس کی اطلا ع ملنے پر ہسپتال کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کو مردہ حالت میں پاکر مردہ خانے میں رکھنے کے بعد قریبی قبرستان میں تدفین کرادیا ہسپتال عملے کے مطابق بچے کے ٹانگوں کو آوارہ کتوں نے نوچ لیا تھا سٹی پولیس نے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :