جعفرآباد میں پولیو رضاکار ٹیم پرنامعلوم افراد کاحملہ، آ ہنی راڈ سے رضاکار کاسرپھوڑدیا ملزمان فرار

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

جعفرآباد۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) جعفرآباد پولیو رضاکار ٹیم پرنامعلوم افراد کاحملہ آ ہنی راڈ سے رضاکار کاسرپھوڑدیا ملزمان فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

جعفرآباد میں تین روزہ انسداد مہم کیدوران روجھان جمالی کے قریب واقع گوٹھ گورمانی کی حدود میں حملہ ہوا ہے پولیومہم کے انچارج منظور اپنی ٹیم کے ہمراہ جب گا ؤں میں داخل ہوا تواسکے ٹیم کے رضاکار صدام کیسرپردونامعلوم ملزمان نے آہنی راڈ ماری جس پروہ شدید زخمی ہوگیا پولیس پارٹی بھی ان کے ہمراہ تھی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی پولیوورکرکونازک حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارطبی امداددی جارہی ہے ۔پولیس نے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :