دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر پک اپ الٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق،8 افراد زخمی

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

چاغی۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر پک اپ الٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ لاگاپ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثے میں ریٹائرڈ ٹیچر لعل محمد نوتیزئی اور ان کا 12 سالہ بیٹا شرافت علی جاں بحق ہوگئی. ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا.ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد اسکول کے بچوں کی ہے جو چھٹی کے بعد گاڑی میں سوار ہوکر گھر جارہے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی. اس سلسلے میں مزید تحقیقات لیویز حکام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :