روسی حکومت سے گیس خریداری کے لئے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ،دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یا داشت پر دسخط کیے جائیں گے

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

روسی حکومت سے گیس خریداری کے لئے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ،دونوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) حکومت روس سے گیس خریداری کے لئے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ ، پٹرولیم ڈویژن کا وفد آج بدھ کو روس روانہ ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یا داشت پر دسخط کیے جائیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گیس خریداری کے لئے روس سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

روس سے 50 کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ یومیہ گیس خریدی جائے گی پٹرولیم ڈویژن کا وفد آج بدھ کو روس روانہ ہو گا جہاں دونوں ممالک کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے گیس کی ترسیل کے لئے روسی کمپنی سمندر کے راستے گیس پائپ لائن بچھائے گی جبکہ پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ 3 سے 4 سال میں مکمل ہو گا جس سے ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے میںمدد ملے گی۔