وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا

بدھ ستمبر 02:50

کوئٹہ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج بروز بدھ منعقد ہوگا جس میں اہم صوبائی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے حالیہ اجلاس میں بلوچستان سے متعلق امور پر ہونے والی پیش رفت پر صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک ماہ کی قلیل مدت میں صوبائی کابینہ کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :