فرنٹئیر کور بلوچستان کی پروقار تقریب،سپاہی عمر شہید کے والد عبدالغفار اچکزئی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیاگیا، شہید کے والد کو بریگیڈئر سہیل ندیم کے ساتھ ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
بدھ 26 ستمبر 2018 02:50
(جاری ہے)
تقریب میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی، ڈپٹی کمشنر لورالائی عمران ابراہیم بنگلزئی ، ڈی آئی جی پولیس نثار احمد اور دیگر سول و فوجی اعلیٰ افسران ، قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کے دیگر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف سی صوبے کی بڑی اور ہم فورس ہے جس میں 1416نئے جوانوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان جوانوں کی شمولیت سے یقینی طور پرفورس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا اور پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس بااعتماد اور قابل فخر جوانوں کی حیثت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کریں گے جس سے ملک وقوم کا نام روشن ہوگا اور ایف سی کی روایات برقرار اور صوبے میں ترقی میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ریکروٹس نے جو تربیت حاصل کی ہے یہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مدد گار ثابت ہوگی اور یہ بہترین تر بیت ان کی والدین کی دعا اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے فرنٹیئر کور کے ذرائع نے بتایا کہ فرنٹیئر کور صوبے میں فلاحی کاموں میں بھی سر گرم عمل ہے اور اس وقت 98پبلک سکولوں اور 15کالجز میں 25ہزار طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں 220طلباء کو سکالر شپ کے ذریعے ملک کے اعلیٰ اداروں میں بھیجا جاچکاہے اس کے علاوہ رواں سال 150فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں 50ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کئے گئے ہیں ۔قبل ازیں مہمان خصوصی سپاہی عمر شہید کے والد عبدالغفار اچکزئی نے پریڈ کا معائنہ کیا ،نئے ریکروٹس سے حلف بھی لیا اور دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.