ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اور ادارے اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی پیدا کرکے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں، محرم الحرام کے دوران پاک فوج ، فرنٹیئر کور ، پولیس ، لیویز ، بلوچستان کانسبٹیلبری سمیت دیگر اداروں حتیٰ کہ شہریوں نے بھر پور برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرکے اس پروگرام کو خیر و عافیت سے سر انجام دینے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ،ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان چوہدری منظور سرور

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

کوئٹہ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان چوہدری منظور سرور نے کہا ہے کہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اور ادارے اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی پیدا کرکے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں محرم الحرام کے دوران پاک فوج ، فرنٹیئر کور ، پولیس ، لیویز ، بلوچستان کانسبٹیلبری سمیت دیگر اداروں حتیٰ کہ شہریوں نے بھر پور برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرکے اس پروگرام کو خیر و عافیت سے سر انجام دینے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ہمیں آج بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے اسی طرح متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ملک دشمن عناصر اور بیرونی قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنایا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میں محرم الحرام کے دوران پولیس دیگر سیکورٹی اداروں ، علماء کرام ، بلوچستان شیعہ کانفرنس ، صحافیوں ، انجمن تاجران سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بہتر کردار ادا کرنے اور محرم کے پر امن گزرنے کے حوالے سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جہانزیب جوگیزئی، ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن محمد ہاشم غلزئی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر عباسی ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ،ایس ایس پی آپریشن نصیب اللہ خان ،ایس ایس پی ایڈمن عرفان بشیر، ایس ایس پی ٹریفک پولیس نذیر احمد کرد ، ایس ایس پی لیگل سجاد ترین ، ایس ایس پی سیکورٹی محمد نعیم اچکزئی، ایس ایس پی محمد شوکت ، ایس پی ٹریفک پولیس سٹی جاوید احمد خان ، ایس پی سٹی عبداللہ جان آفریدی، ایس پی سریاب ڈویڑن نوراحمد بڑیچ، سردار حسن موسیٰ خیل، فرنٹیئر کور غزہ بند کے کمانڈنٹ کرنل ربنواز ، ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد علیم ، فاضل بٹ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دائودآغا ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حاجی اللہ داد ترین ، حضرت علی اچکزئی، مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطاء الرحمان تمام ڈی ایس پی تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت مختلف محکموں کے آفیسران اور پولیس ملازمین بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری منظور سرور نے کہا کہ محرم کوئٹہ سمیت ملک بھر میں امن وامان سے گزر گیا ہے حالانکہ کوئٹہ کے حالات دیکھیں تو پہلے دہشت گردی تھی کچھ عرصہ سے امن وامان کی صورتحال باعث تسکین ہے۔ محرم الحرام کے دوران خطرات اور خدشات موجود تھے جن کے بارے میں انٹیلی جنس ادارے نشاندہی کرتے رہتے تھے لیکن پاک فوج ، فرنٹیئر کور ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ سنی و شیعہ علماء کرام ، انجمن تاجران اور میڈیا سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پر امن محرم گزارنے کے لئے عوام سمیت اپنا کردار ادا کیا جس پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں کیونکہ آج بھی ملک دشمن عناصر اوربیرونی قوتیں کوئٹہ کے امن کو اپنی سازشوں کے ذریعے تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے مشترکہ کوششوں سے شانہ بشانہ چل کر امن کی بحالی کو یقینی بنایا ہے ہماری کوشش ہے کہ یہ اتحاد آئندہ بھی برقرار رہے تاکہ دشمن کو ہمارے صوبے پر کاری ضرب لگانے کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ فرنٹیئر کور، پولیس ، لیویز ، بی سی، اے ٹی ایف اور آر آر جی کے حکام اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا جس میں تاجر برادری نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا سنی و شیعہ علماء کرام نے اتحاد بین المسلمین کو یقینی بنانے کیلئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے جس کی وجہ سے محرم میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دا?د آغا نے پاک فوج فرنٹیئر کور پولیس ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے حکام اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت سنی علمائ کرام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کی دعوت پر امام بارگاہوں ، مساجد میں تقاریر جن کو ہماری خواتین ، بزرگوں ، بچوں اور نوجوانوں نے پسند کیا اور تجویز دی کہ یہ عمل آئندہ بھی جاری رہنا چاہئے تاکہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ملک دشمن قوتوں کو شکست دے سکیں۔