روس فن لینڈ میں جوہری توانائی کا پلانٹ نصب کرے گا

بدھ 26 ستمبر 2018 10:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) روسی سرکاری جوہری توانائی کمپنی روساٹوم اور اس کے شراکت داروں کو فن لینڈ میں اگلے سال ہنی کیوی 1 جوہری توانائی پلانٹ (این پی پی) بنانے کے لئے جلد ہی لائسنس جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

روسی وزیر اعظم دیمتری میدویدیف کے 26 ستمبر کو فن لینڈ کے دورے کے پیش نظر کہا جا رہا ہے کہ ہنی کیوی -1 ’’این پی پی‘‘ قائم کرنے کامنصوبہ اب لائسنس حاصل کرنے کے مرحلے میں ہے۔پلانٹ کی تعمیر کے لئے لائسنس ٹھیکیدار اور این پی پی آپریٹر فینو ووئی ما کے توسط سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :