کویت ائیرویز کا اسرائیلی مسافر کو لے جانے سے انکار جائز، عدالتی فیصلہ

بدھ 26 ستمبر 2018 10:10

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) خلیجی ریاست کویت کی قومی فضائی کمپنی کویت ائیرویز کا اپنی ایک پرواز پر ایک اسرائیلی شہری کو سفر کی اجازت دینے سے انکار جائز تھا۔ یہ فیصلہ جرمنی کی ایک اپیل کورٹ نے سنایا۔

(جاری ہے)

جرمنی کی ایک عدالت میں یہ مقدمہ اسرائیلی طالب علم نے دائر کیا تھا جسے 2016ء میں فرینکفرٹ سے بنکاک جانے والی ایک پرواز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ اس پرواز کو کچھ دیر کے لیے کویت سٹی میں رکنا تھا۔ عدالت کے مطابق کویت نے سرکاری سطح پر اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور کویت کی نیشنل ائیر لائن کا اسرائیلی مسافر کو ساتھ لے جانے سے انکار قابل فہم ہے۔