جرمن پارلیمان میں یونین جماعتوں کے حزب کے سربراہ کی تبدیلی

بدھ 26 ستمبر 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) جرمن پارلیمان میں میرکل حکومت میں شامل تین میں سے دونوں قدامت پسند یونین جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی حزب کے سربراہ کو بدل دیا گیا ہے۔ اس عہدے پر اب تک میرکل کی جماعت سی ڈی یو کے فولکر کاؤڈر فائز تھے۔

(جاری ہے)

غیر متوقع طور پر کرائی جانے والی رائے شماری میں یونین جماعتوں کے منتخب ارکان نے کاؤڈر کی جگہ رالف بِرکن ہاؤس کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ چانسلر میرکل کی خواہش تھی کہ فولکر کاؤڈر ہی سی ڈی یو اور سی ایس یو کے مشترکہ پارلیمانی حزب کے سربراہ رہیں۔ بِرکن ہاؤس کا تعلق بھی سی ڈی یو سے ہے۔

متعلقہ عنوان :