پوپ فرانسس کا بالٹک کی ریاستوں کا دورہ مکمل

بدھ 26 ستمبر 2018 10:10

ویٹی کن سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) کیتھولک میسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا بالٹک کی ریاستوں کا دورہ مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

اس دورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے سیکولر نظریات کے حامل ملک ایسٹونیا کی اقلیتی کیتھولک آبادی سے خطاب کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پوپ نے ایسٹونیا کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ صدارتی محل میں دیئے گئے ایک استقبالیے کے دوران تقریر کرتے ہوئے پاپائے روم نے سابق سوویت یونین سے آزادی کے بعد ایسٹونیا کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی تعریف بھی کی۔ ایسٹونیا کی اکثریتی آبادی لٴْوتھرین اور روسی آرتھوڈوکس چرچ کی پیروکار ہے۔