افغانستان میں جنگی حکمت عملی تبدیل کی جا رہی ہے، امریکی وزیر دفاع

بدھ 26 ستمبر 2018 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں میں مقامی فوجی ہلاکتوں کے تناظر میں وہاں متعین امریکی فوج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

میٹس نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق انہی ہلاکتوں کی وجہ سے افغان فوج میں مزید بھرتیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور لوگ بھرتی کے مراکز کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :