مکة المکرمہ میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد زخمی

بدھ 26 ستمبر 2018 11:00

مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) مکة المکرمہ کے نواحی علاقے المعیصم میںکئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں11افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق المعیصم میں واقع العدل پل کے اوپر سے گزرنے والی کئی گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوالنور اسپیشلسٹ ہسپتال اور کنگ فیصل ہسپتال منتقل کرا دیا جہاں 4 افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :