ْبڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی میں جولائی کے دوران 0.5 فیصداضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

بدھ 26 ستمبر 2018 11:44

ْبڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی میں جولائی کے دوران 0.5 فیصداضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) رواں مالی سال 2018-19ء میں جولائی 2018ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح ترقی میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی شرح نمو 14.45 فیصد رہی تھی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق ایل ایس ایم کا شعبہ جی ڈی پی میں 11 فیصد کا حصہ دار ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران کوک اینڈ پٹرولیم کی صنعت کی شرح ترقی میں 6.14 فیصد، چمڑے کی مصنوعات میں 1.19 فیصد اور ربڑ کی مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی شرح نمو میں 8.31 فیصد کا اضافہ جبکہ کیمیکل کے شعبہ کی شرح نمو میں 2.44 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل 2.77 فیصد اور کھاد کی صنعت میں 6.81 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں 0.5 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :