اجے دیوگن کی فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ کی عکسبندی شروع

بدھ 26 ستمبر 2018 11:44

اجے دیوگن کی فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ کی عکسبندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے ہدایتکار اوم رائوٹ اورکلیپ بورڈ کے ہمراہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلم کی کہانی 1670ء کی سنہاگڑھ جنگ اور جنگ کی وجوہات کے پس منظر پر مبنی ہے، فلم میں اداکار اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم آئندہ سال 22نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :