جرمنی اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں،عادل الجبیر

بدھ 26 ستمبر 2018 11:45

جرمنی اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں،عادل الجبیر
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے جرمن ہم منصب ہایکو ماس کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اٴْنہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عادل الجبیر نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوںملکوں کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

دونوں ممالک مضبوط تاریخی تعلقات اور تزویراتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ سعودی عرب بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھے گا۔۔انہوں نے جرمن وزیر خارجہ کو دو طرفہ تعاون اور تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے لیے سعودی عرب کے دورے کے دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :