اسرائیلی حکام نے اریحا شہر میں فلسطینیوں کے 7 مکانات کی تعمیر روک دی

بدھ 26 ستمبر 2018 11:45

اسرائیلی حکام نے اریحا شہر میں فلسطینیوں کے 7 مکانات کی تعمیر روک دی
غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں فلسطینیوں کو زیرتعمیر 7 مکانات کی تعمیر مکمل کرنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز اریحا میں قائم ’عقبہ جبر‘ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے 7 زیرتعمیر مکانات کی تعمیر روکنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔مقامی تجزیہ نگار عارف دراغمہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے سات زیرتعمیر مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی تعمیر روک دی۔واضح رہے یہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور تعمیر پر پابندی اسرائیل کی روز مرہ کی پالیسی بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :