بھارتی یونیورسٹی میں ’’مثالی بہو‘‘ کا انوکھا اور دلچسپ کورس

بدھ 26 ستمبر 2018 11:45

بھارتی یونیورسٹی میں ’’مثالی بہو‘‘ کا انوکھا اور دلچسپ کورس
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بھارتی ریاست بھوپال کی ایک یونیورسٹی نے لڑکیوں کے لئے ایک انوکھا مضمون پڑھانے کا اعلان کیا ہے،جس کا نام ’’مثالی بہو‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ مضمون نہ صرف تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، بلکہ اسے شروع کئے جانے کے اعلان نے سب کوحیران بھی کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عوام کے لئے یہ مضمون بالکل نیا، غیر روایتی اور دلچسپ ہے جس کی وجہ سے اس میں ابھی سے دلچسپی لی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورس میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی لڑکیاں مستقبل کی مثالی بہو ثابت ہوسکتی ہیں۔ریاست بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی میں شروع ہونے والے تین ماہ کے اس کورس میں مستقبل کی دلہنوں کو سسرال میں رہنے، بسنے اور سسرالیوں کا دل جیتنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے سائیکولوجی، سوشیالوجی اور ویمنز اسٹڈی ڈپارٹمنٹ میں آدرش بہو‘ کے کورس کا آغاز بطور پائلٹ پروجیکٹ آئندہ تعلیمی سال سے ہونے والا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک ویڈیو انٹرویو میں کورس سے متعلق گفتگو میں کہا ہیکہ کورس کا مقصد لڑکیوں کو شادی کے بعد نئے ماحول میں کیسے ایڈجسٹ کیا جائے، یہ سکھانا ہے تاکہ نئی دلہنیں خاندانوں سے خود بھی جڑی رہیں اورخاندانوں کو یکجا بھی رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :