اعلی سطحی تجارتی مذاکرات اب امریکی درخواست پر ہوں گے،چینی نائب وزیر تجارت

بدھ 26 ستمبر 2018 11:45

اعلی سطحی تجارتی مذاکرات اب امریکی درخواست پر ہوں گے،چینی نائب وزیر ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) چین کے نائب وزیرتجارت اور عالمی تجارتی بحث کے نائب مندوب وانگ شو وین نے اعلی سطحی مذاکرات تجارتی امریکا کی درخواست پر شروع ہوں گے ۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ چین امریکا اعلی سطح کے تجارتی مذاکرات کا آغاز امریکا کی مرضی پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے موثر ہونے کی بنیاد برابری اور باہمی احترام پر ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان اعلی سطح کے تجارتی مذاکرات کے چار دور ہوچکے ہیں اور متعدد بار اتفاق رائے بھی ہو چکا ہے۔ تاہم امریکا نے تمام امور پراتفاق رائے کے باوجود چین پر تجارتی باپندیاں عائد کیں۔چینی نائب وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا کے اس یکطرفہ اقدام کے باعث مذاکرات کو ختم کرنا پڑا ہے۔وانگ شو وین نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مخلص ، برابری اور اپنے وعدہ کا پاس رکھنے کی بنیاد پر ہی مذاکرات کامیاب ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :