اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے 3 پٹرول پمپس کو سیل کر کے کاروائی شروع کر دی

بدھ 26 ستمبر 2018 12:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے 3 پٹرول پمپس کو سیل کر کے کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عبداللہ خرم نیازی نے الجلال ماڈل پٹرولیم گجرات پر ٹیم کے ہمراہ پٹرول کا پیمانہ چیک کیا تو وہ کم نکلا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری حکم جاری کرتے ہوئے الجلال ماڈل پمپ کو سیل کر دیا اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نے گجر فلنگ اسٹیشن،تارڑ پٹرولیم سروسزپر پٹرول کے پیمانوں کو چیک کیا جو کہ کم نکلے جس پر انہیں بھی سیل کردیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ شہر کے قریب واقع ان پمپس پر پٹرول کے کم پیمانوں کے ذریعے سے پٹرول کی فروخت قابل جرم عمل ہے اورپمپس مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل تھے انکے خلاف سخت کاروائی ہوگی اورکسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود مزید پمپس پر پٹرول کے پیمانوں کو چیک کیاجائیگا اورجوکوئی اس جرم میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔