قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا

بدھ 26 ستمبر 2018 12:29

قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ گروپ اے کے میچوں میں لاہور وائٹ کا مقابلہ کے آر ایل سے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پشاور اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا این بی پی اور اسلام آباد کی ٹیموں کا ٹکراؤ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کی ٹیم ایچ بی ایل کے مدمقابل ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گی۔

گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ پی ٹی وی سے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ نمبر ایک کراچی میں ہو گا واپڈا کا ٹکراؤ راولپنڈی سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا، ملتان اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی جبکہ ایس ایس جی سی ایل اور لاہور بلیو کی ٹیموں کا آمنا سامنا قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ کوارٹر فائنل مقابلے 27 اکتوبر سے شروع ہونگے، سیمی فائنل یکم اور 2 نومبر کو جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو قدافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔