عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مستحکم

بدھ 26 ستمبر 2018 12:29

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مستحکم
سنگا پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ایشیاء میں خام تیل کے نرخ عالمی مارکیٹ کے تحت بدھ کو مستحکم رہے،برنٹ کروڈ کے نرخ 82 ڈالر فی بیرل سے نیچے جانے کے باوجود دبائو نہ توڑ سکے۔

(جاری ہے)

امریکا کے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے امکانات کے باعث تیل مارکیٹ بدھ کو شدید دبائو کا شکار ہے،0342 جی ایم ٹی پر سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں برنٹ کروڈ کی اکتوبر کے لئے سپلائی 4 سینٹ کی کمی کے ساتھ81.83 ڈالر فی بیرل اور امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 13 سینٹ کمی کے ساتھ 72.15 ڈالر فی بیرل طے پائی۔امریکا کی جانب سے ایران کی تیل برآمدات پر 4 نومبر سے پابندی شروع ہونے کا امکان ہے،یاد رہے کہ ایران تیل کی پیداوار دینے والااوپیک کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :